• news

20کلو گرام آٹے کے 3480 تھیلے805روپے پر فروخت ہونگے :ڈپٹی کمشنر

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں آٹے کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی سپلائی اور فروخت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ آج سے ضلع بھر میں805روپے کے سر کاری نرخ پر 20کلو گرام آٹے کے 3480 تھیلے فروخت کیے جائیں گے۔ حافظ آباد شہر میں دو مقامات جبکہ جلالپور بھٹیاں، پنڈی بھٹیاں اور سکھیکی میںٹرکنگ پوائنٹ کے ذریعے آٹے کی فروخت بھی کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں آٹے کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اور کسی بھی جگہ اس کی کوئی قلت نہیں، تاہم اگر کوئی آٹا کی ذخیرہ اندوزی کرکے مہنگے داموں فروخت کرے گا تو اُس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حافظ آباد میں 20کلو گرام آٹے کے 3192تھیلے سپلائی کیے جاتے تھے لیکن اب عوام کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے ان میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن