گوجرانوالہ:کرونا مریضوں اور علاقوں میں جیو ٹیگنگ اور ہیٹ میپنگ کا فیصلہ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں اور علاقوں میں کی جیو ٹیگنگ اور ہیٹ میپنگ کا فیصلہ، متاثرہ علاقوں میں لاک ڈائون مزید سخت کرنے کا بھی فیصلہ لیا کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف، محکمہ صحت اور اسسٹنٹ کمشنرز فوری متاثرہ مریضوں کی جیو ٹیگنگ اور ہیٹ میپنگ کرے اور معلومات قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فراہم کرے تاکہ ایسے افراد کو گھروں میں قرنطینہ کرتے ہوئے وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ)سہیل اشرف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کورونا وائرس کے باعث پیدا صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔