فروٹ اور سبزی منڈیاں معمول کے مطابق کھلی ہیں: ملک نعمان لنگڑیال
لاہور (پ ر) صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں فروخت اور سبزی منڈیاں معمول کے مطابق کھلی ہیں اور محکمہ زراعت کا عملہ پنجاب ایگریکلچر ریگولیٹری اتھارٹی (پامرا) کے چیئرمین نوید احمد کی قیادت میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والے معاشرے کے دشمن ہیں جن سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی محکمہ زراعت کے افسران سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے نعمان احمد لنگڑیال نے کہا کہ پامرا چیئرمین نوید احمد بھنڈر روزانہ کی بنیاد پر پنجاب بھر کی فروٹ اور سبزی منڈی کے دورے کر رہے ہیں جس کا مقصد طلب اور رسد کا جائزہ لیا ہے صوبہ بھر میں سبزیوں سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی کی کوئی قلت نہیں اور اس سلسلہ میں صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہے ۔