بجلی محکموں کے ملازمین اپنی ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرنے کو تیار ہیں: خورشید احمد
آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے نے وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر توانائی حکومت پاکستان اور چیئرمین واپڈا کو تحریری طور پر مطلع کا ہے کہ محکمہ و اپڈا کے ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد کارکن کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے قائم کردہ قومی فنڈ میں ایک دن کی تنخواہ بطور عطیہ دینے کیلئے تیار ہیں خورشید احمد جنرل سیکرٹری یونین ہذا کا یہ فیصلہ وزیراعظم پاکستان وفاقی وزیر برائے توانائی حکومت پاکستان اور چیئرمین واپڈا کو تحریری طور پر مطلع کر دیا ہے اس عرصہ میں یونین نے اپنے قلیل و سائل ہونے کے باوجود مبلغ دو لاکھ روپے وزیراعظم پاکستان کے قائم کردہ فنڈ میں بطور عطیہ ارسال کر دیا۔