• news

مفادات کی جنگ میں بھارت اور آئی سی سی مقابل

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) مفادات کی جنگ میں بھارتی بورڈ اور آئی سی سی مقابل آگئے، 2کروڑ 37 لاکھ ڈالر دینے سے انکاری بی سی سی آئی کو ڈسپیوٹ کمیٹی میں جوابدہ ہونا پڑے گا،گذشتہ دنوں ویڈیوکانفرنس میں بھی دیرینہ تنازع کا کوئی حل نہ نکلنے پر ثالثی کی ضرورت پڑ گئی، ایک بار فیصلہ ہونے پر کوئی فریق چیلنج نہیں کرسکے گا۔ دوسری جانب آسٹریلوی حکومت کی جانب سے بارڈرز 6 ماہ کیلئے بند کیے جانے پر اکتوبر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے التوا کا امکان بڑھ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سارو گنگولی نے صدر بی سی سی آئی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جمعے کو پہلی بار آئی سی سی میٹنگ میں شرکت کی تھی، کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں ویڈیو لنک پر ہونے والی اس میٹنگ میں دیگر ممبر کرکٹ بورڈ کے نمائندے بھی شریک تھے، بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ساروگنگولی نے بتایا کہ اجلاس میں بی سی سی آئی کے ساتھ آئی سی سی کے مالی تنازع پر بھی بات ہوئی مگرکوئی حل نہیں نکل سکا۔

ای پیپر-دی نیشن