• news

گوجرانوالہ:سکائوٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بیروزگار میں راشن تقسیم

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ سکائوٹ کمشنر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ محمد افضل شاہد کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ بوائے سکائوٹس ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے زیراہتمام کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈائون کے نتیجے میں بیروزگار ہونے والے افراد کی مدد کیلئے راشن پیک تقسیم کئے گئے راشن پیک تقسیم کی یہ تقریب سکائوٹ یونٹ گوندلانوالہ میں گذشتہ روز منعقد کی گئی جہاں نیشنل سکائوٹ کمشنر صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی اور ڈسٹرکٹ سکائوٹ سیکرٹری جمیل احمد بٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور موجودہ صورتحال میں بیروزگار ہونے والے افراد میں راشن پیک تقسیم کئے-

ای پیپر-دی نیشن