• news

غیرقانونی تقرری کیس، شاہد خاقان، سابق سیکرٹری پٹرولیم کی راہداری ضمانت منظور

اسلام آباد( وقائع نگار)اسلام آبادہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل ڈویثرن بنچ نے ایم ڈی پی ایس او غیر قانونی تقرری کیس، شاہد خاقان عباسی اور سابق سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا کی4ہفتوں کیلئے راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا ہے۔وکیل نے کہا نیب نے کراچی میں ایک نیا ریفرنس دائر کر دیا ہے، ہم شاہد خاقان عباسی کی راہداری ضمانت کے لیے آئے ہیں، ہمیں نیب کی جانب سے کوئی سمن بھی موصول نہیں ہوا، میڈیا سے معلوم ہوا ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ ابھی تو جہاز بھی نہیں جا رہے،بیرسٹر ظفر اللہ خان نے کہاکہ ہم تو عدالت حاضر ہونا چاہتے ہیں، راہداری ضمانت دی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن