کرونا پھیلنے کے واقعات نہ ہونے کے برابر ہیں: بھارتی وزارت صحت کی دروغ گوئی
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) بھارت نے دعوی کیا ہے کہ وہاں کرونا مقامی نوعیت کا ہے۔ بیرون ملک سے بھارت میں پھیلنے کے واقعات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ بھارت میں مریضوں کی تعداد1050 ہے۔ کسی ایک طبقہ کے لوگوں سے دوسرے لوگوں میں وائرس کے پھیلنے کے بھی شواہد نہیں ملے۔ لوکل سماجی رابطوں کے حوالے سے سرکاری گائیڈ لائن پر سختی سے کار بند ہیں۔