میرانشاہ:گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکہ،پولیس اہلکار زخمی
میرانشاہ(آن لائن)میران شاہ میں گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔میرانشاہ کا میر علی بازار اس وقت زور دار دھماکے سے گونج اٹھا جب ایک گاڑی میں نصب بم پھٹ گیا، قریب موجود میرعلی تھانے کا محرر شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کیلئے دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول بم استعمال کیا۔سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے جبکہ علاقے کی مکمل ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔