• news

نیب نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر میر شکیل کو بھائی کی عیادت کیلئے کراچی جانے کی اجازت دیدی

اسلام آباد( نامہ نگار‘نمائندہ نوائے وقت) قومی احتساب بیورو نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر میر شکیل الرحمان کو اپنے بھائی میر جاوید الرحمان جو کہ شدید علیل ہیں کی عیادت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ میرشکیل الرحمان ایک یوم کے لئے اپنے بھائی کی عیادت کے لئے کراچی جا سکتے ہیں لیکن بدستور نیب کی حراست میں رہیں گے۔ ریمانڈ کے دوران ضمانت دینے یا نہ دینے کا اختیار صرف معزز عدالت مجاز کو ہے۔

ای پیپر-دی نیشن