شام میں کرونا تیزی سے پھیل رہا‘ جنگ بندی کی اشد ضرورت ہے:اقوام متحدہ
دمشق (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس شام میں بھی پھیل رہا ہے اس لئے جنگ کو فوری طور پر بند کرنے کی اشد ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کے شام کے لئے بین الاقوامی آزاد شام تحقیقی کمیشن کے ترجمان نے شام میں بھی کورونا کے پھیلاو کا ذکر کرتے ہوئے ملک میں زیادہ بڑے المیے کے سدباب کے لئے فائر بندی اور فوری حفاظتی تدابیر کی اپیل کی ہے۔کمیشن کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں کووِڈ۔19 کے اوّلین کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ فریقین کو جنگ بند کر دینی چاہیے، 9 سال سے زیادہ عرصے سے جاری خانہ جنگی نے شام کے نظامِ صحت کو سنجیدہ پیمانے پر کمزور کر دیا ہے۔