کرونا سے بچاؤ کیلئے ہربل چائے استعمال کریں:حکیم قاضی ایم اے خالد
لاہور(پ ر) حکیم قاضی ایم اے خالد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہربل چائے استعمال کریں۔میتھرے اور ادرک کی چائے ہر قسم کی وائرل ڈیزیزمیں مفیدہے۔کسی بھی وائرس سے فلو ہو ادرک اورمیتھی کے بیج یعنی میتھرے کی ہربل ٹی انتہائی فائدہ مندہے چائے کی تیاری کا طریقہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میتھرے ایک کھانے کا چمچ ایک گلاس پانی میں ڈال کر گرم کریں ،جب پانی ایک تہائی رہ جائے اتار کر چھان لیں ۔بعدازاں اس میںتازہ ادرک کا رس ایک چمچ چائے والااور شہد ایک بڑاچمچ شامل کرلیں ۔ہربل ٹی پینے سے خوب پسینہ آتا ہے'بخار ٹوٹ جاتا ہے' دردیں ختم ہو جاتی ہیں'سانس کی تنگی دور ہو کرجکڑی ہوئی چھاتی کھل جاتی ہے اور فلو میں افاقہ ہو جاتا ہے۔یہ نباتاتی چائے پیٹ اور آنتوں کے ورم کو دور کرنے کیلئے بھی مفید ہے۔اس سے خوراک اور سانس کی نالیوں کی خراش اور خشکی دورہو جاتی ہے یہ ہربل چائے قدرتی طور پر اینٹی الرجی خصوصیات رکھتی ہے لہذا یہ نزلہ زکام ، کثرت سے چھینکیں آنا اور ڈسٹ الرجی کے شکار لوگوں کے لئے بھی انتہائی فائدہ مندہے۔میتھی کے بیج دستیاب نہ ہوں تواس کی جگہ خشک میتھی بھی استعمال کی جا سکتی ہے اسی طرح جہاں تازہ ادرک دستاب نہ ہو وہاں ادرک پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ شامل کریں۔