کالم نگار ناصربشیر کے گھر سے چور 65ہزار روپے اور 3 قیمتی موبائل لے گئے
لاہور(پ ر)ملک کے نامور شاعر، کالم نگار ناصربشیرکی ملتان میں واقع آبائی گھر سے نامعلوم چور بیگ اور تین موبائل چرا کر لے گیا۔بیگ میں 65ہزار روپے نقد ،3 قیمتی موبائل،چیک بک او اہم دستاویزات تھیں۔تفصیل کے مطابق ناصربشیر ملک میں کرونا کی وبا پھوٹنے کے بعد آئسولیشن میں جانے کے لیے اہلِ خانہ کے ساتھ اپنے آبائی گھر واقع رضا آباد شاہ شمس روڈ ملتان آئے ہوئے تھے جہاں ان کے والد صاحب اور بھائی بہن رہتے ہیں۔گزشتہ رات جب تمام اہلِ خانہ سوئے ہوئے تھے،صبح ساڑھے تین اور ساڑھے پانچ بجے کے درمیان نامعلوم چور گھر کی بیرونی دیوار پھلانا کر گھر میں داخل ہو گیا اور مذکورہ بیگ مع نقد رقم اور موبائل چرا کر لے گیا۔لاہور اور ملتان کے شاعروں ،ادیبوں اور کالم نگاروں نے وزیرِ اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ مسروقہ رقم ،موبائل اور اہم دستاویزات جلد از جلد برآمد کرائی جائیں۔