• news

عدالت عالیہ لاہور کے 6 افسروں کی ترقی

لاہور( وقائع نگار خصوصی) جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان نے عدالت عالیہ لاہور کے 6 افسران کی ترقی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے چھ افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کے احکامات جاری کردیئے گئے. رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والے افسران میں 3 ڈپٹی رجسٹرارز اور 3 اسسٹنٹ رجسٹرارز شامل ہیں. تین ڈپٹی رجسٹرارز کو ایڈیشنل رجسٹرار کے عہدوں پر اور تین اسسٹنٹ رجسٹرارز کو ڈپٹی رجسٹرار کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے. ایڈیشنل رجسٹرار کے عہدوں پر ترقی پانے والوں میں سید عابد علی بخاری، ریاض حسین شاہد اور شیخ محمد ندیم شامل ہیں جبکہ ڈپٹی رجسٹرار کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں ریاض احمد خان، محمد حماد احمد اور عارف جاوید ڈار شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن