صدر ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون،147ملزم گرفتار
لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید کی ہدایت پرصدر ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ایس پی صدر ڈویژن سید غضنفر علی کی زیرِنگرانی صدر ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث147ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیتی و چور ی کی وارداتوں میں ملوث5گینگز کے19 ملزمان کے قبضہ سے7 موٹر سائیکلز1 ویگن، 10 موبائل فونزاورہزاروں روپے نقدی برآمد کی گئی۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے21پسٹلز،5 رائفلز اوردرجنوں گولیاںبرامدکی گئیں۔3کلوگرام سے زائد چرس،ہیروئن اور82 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔