• news

مسجدوں کو ویران نہ چھوڑا جائے: مولانا محمد علی

لاہور (پ ر) ممتاز راہنما صدر مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان مولانا محمد علی قادری جنرل سیکرٹری محمد یونس قادری دیگر مرکزی راہنماؤں شعیب قادری‘ جنید قادری‘ اویس قادری نے اپنے ایک مشترکہ بیان پوری قوم سے اپیل کی گئی ہے کہ مسجدوں کو ویران نہ کیا جائے۔ پانچ وقت باجماعت نمازیں قوم ادا کریں۔ اﷲ تعالیٰ کا ذکر اذکار زیادہ کریں۔ دعائیں زیادہ کریں اور جو لوگ کہتے ہیں کہ اس بیماری سے لڑنا ہے وہ اس سے باز آ جائیں بلکہ اﷲ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعائیں کریں کہ اﷲ ہمیں اس بیماری سے نجات دے۔ ان راہنماؤں نے ترکی کے صدر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ترکی میں مساجد کو آباد کر رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن