• news

کرونا فنڈ: چیئرمین جوائنٹ چیفس ، نیول چیف بھی ایک ایک ماہ ، کموڈور سطح کے افسر3،3دن کی تنخواہ دینگے: آئی ایس پی آر

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ایک ماہ کی تنخواہ کرونا ریلیف فنڈز میں عطیہ کر دی۔ ایف بی اے اور سٹریٹجک پلانز ڈویژنز کی جانب سے بھی کرونا ریلیف فنڈ میں تنخواہ عطیہ کی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی ریلیف فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان کیا ہے۔ سپیشل پے سکیل 1 سے 7 تک کے ملازمین ایک روز‘ سپیشل پے سکیل 8 سے 10 تک کے ملازمین دو روز اور سپیشل پے سکیل 11 سے 14 تک کے ملازمین تین دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔ آرمی چیف اور دیگر افسر پہلے ہی کرونا ریلیف فنڈ میں حصہ ڈال چکے ہیں۔ آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے۔ اس کے علاوہ وائس ایڈمرل سے کموڈور سطح کے افسران تین دن کی تنخواہ جبکہ باقی تمام افسران بشمول سویلین افسران دو دن کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں جمع کروائیں گے۔ اس کے علاو ہ پاک بحریہ کے چیف پیٹی افسران، سیلرز اور سویلین عملہ بھی اپنی ایک دن کی تنخواہ اس فنڈ میں عطیہ کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن