فریال تالپور کے بنک اکائونٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست مسترد ‘ بچوں کے بحال
اسلام آباد (نامہ نگار) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی بینک اکائونٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور پی پی رہنما فریال تالپور کی بینک اکائونٹس غیر منجمد کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فریال تالپور کے بچوں کے بینک اکائونٹس فوری طور پر بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ منگل کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا کہ فریال تالپور کے بچوں کے بینک اکاونٹس فعال کر دیے جائیں۔