سی ٹی او کا مختلف سیکٹرز، ناکوں کا دورہ، 2سیکٹرز انچارجز،2وارڈنز کو شوکاز نوٹس
لاہور(نامہ نگار )سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے ناقص انتظامات پر2 سرکل افسران سے اظہارِ برہمی جبکہ 2سیکٹرانچارجز اور2 وارڈنز کو شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں۔سی ٹی اوسید حماد عابدنے لاک ڈاؤن کے سلسلہ میں کئے جانیوالے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف سیکٹرز اور ناکوں کا دورہ کیا۔انہوں نے راوی روڈ، لوئر مال، انارکلی، مزنگ، ملتان روڈ اور نواں کوٹ سیکٹرزکادور کیا۔