• news

ملتان کی ابدالی مسجد میں چینی شہری بے ہوش‘ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل

ملتان(صباح نیوز) ملتان ابدالی مسجد میں بنائے گئے قرنطینہ سینٹر میں تبلیغی جماعت میں موجود چینی شہری بے ہوش ہوگیا ،جسے نشتر ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق چینی شہری علی محمد تبلیغی جماعت کے ساتھ ملتان پہنچا تھا، بے ہوش ہونے پر اسے فوری طور ریسکیو 1122 کی مدد سے فل پروف سکیورٹی میں نشتر ہسپتا ل کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے کہا کہ چینی شہری کی حالت خطرے سے باہر ہے، آٹھ گھنٹے سے کھانا نہ کھانے اور مسلسل سفر کے باعث اس کی حالت خراب ہوئی ۔واضح رہے کہ گذشتہ روز تبلیغی جماعت کے تین 391 ملکی اور غیر ملکی کارکن ملتان پہنچے تھے جن کے لیے ابدالی مسجد کو خصوصی طور پر قرنطینہ کی حیثیت دی گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن