• news

افغانستان: طالبان کے فوجی چیک پوسٹوں پرحملے، 19 اہلکار ہلاک

کابل(انٹرنیشنل ڈیسک+این این آئی)طالبان کے دو حملوں میں افغان فوج کے 19 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ افغانستان کے دو صوبوں تخار اور زابل میں طالبان جنگجوؤں نے فوجی چیک پوسٹوں پر دھاوا بول دیا جس میں مجموعی طور پر 19 اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔افغان وزارت داخلہ نے کہا کہ تخار میں 13 اور زابل میں 6 اہلکار ہلاک ہوئے۔ زابل میں حملہ فوج میں موجود طالبان کے ہمدردوں کی مدد سے کیا گیا۔ حملہ آور جاتے ہوئے افغان فوج کا اسلحہ بھی لے گئے اور 4 فوجی گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا۔دوسری جانب طالبان کی جانب سے ان حملوں پر کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن