• news

محکمانہ کرکٹ ‘مصباح نے میرے مئو قف کی تائید کر دی: نعمان بٹ

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے رکن محمد نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کا ملکی کرکٹ میں محکموں کے کردار کی تعریف اور کرکٹرز کے معاشی مسائل پر تحفظات کا اظہار میرے مؤقف کی فتح ہے۔ گورننگ بورڈ کے اجلاس میں سترہ اپریل دو ہزار انیس کو چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کے ظالمانہ فیصلوں کیخلاف عوام کا نقطہ نظر پیش کیا تھا۔ آج پاکستان کے ہیڈ کوچ اعتراف کر رہے ہیں کہ کھلاڑیوں کے معاشی مستقبل کو محفوظ نہ بنایا گیا تو ہاکی اور دیگر کھیلوں کا حال ہمارے سامنے ہے۔ بورڈ کی موجودہ انتظامیہ نے ہر سطح پر کھیل کو تباہ کرکے رکھ دیا ۔ ڈیپارٹمنٹ کرکٹ بند ہونے سے سینکڑوں گھرانوں کو شدید مالی مسائل کا سامنا ہے۔ آج ایک سال ہونے کو ہے بورڈ واپس محکموں کی طرف بھاگ رہا ہے۔ قوم کا ایک قیمتی سال ضائع ہو گیا ۔کرکٹرز اور ان کے اہلخانہ کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا ہے اس کا ذمہ دار کون ہے۔ انکا احتساب کون کریگا۔

ای پیپر-دی نیشن