• news

آسٹریلیا میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنا چاہتا ہوں :محمد حفیظ

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) سابق کپتان اور آل رائونڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ اس سال اکتوبر، نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں اور اس کے بعد باعزت انداز میں انٹر نیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دونگا لیکن دنیا بھر میں لیگز کھیلتا رہونگا۔ عزت اور کامیابیوں کیساتھ کرکٹ کو الوادع کہنا چاہتا ہوں۔مستقبل کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی‘ریٹائر منٹ کے بعد کوئی فیصلہ کرونگا۔ انٹر نیشنل کرکٹ چھوڑنے کے بعد انٹر نیشنل لیگ کھیلنے کا آپشن موجود ہے۔ میرے جسم اور کارکردگی میں کچھ ایسے سال موجود ہیں جنہیں میں کھیل کے میدان میں صرف کرنا چاہتا ہوں۔ یاد رہے کہ رواں سال 17اکتوبر کو محمد حفیظ چالیس سال کے ہوجائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن