دورہ انگلینڈ ‘پی سی بی نے رائے مانگ لی
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرونا وائرس کے سبب صورتحال کے پیش نظر قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے حوالے سے رائے مانگ لی ہے اور ان کے جواب کا منتظر ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی ناصرف انگلش کرکٹ بورڈ کے جواب کا انتظار کرے گا بلکہ نیدرلینڈز اور آئرلینڈ کے کرکٹ بورڈز کے بھی اس سلسلے میں جواب کا انتظار کیا جائے گا۔ ابھی پاکستان کے دورہ انگلینڈ میں وقت باقی لہٰذا اس سلسلے میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔