میر جاوید رحمن کراچی میں سپرد خاک
کراچی(سٹاف رپورٹر) جنگ گروپ کے چیئرمین اور ایڈیٹر پبلشر میر جاوید رحمن کو طارق روڈ پر پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ کرونا وائرس کی بنا پر لاک ڈاؤن اور احتیاطی تدابیر کے طور پر میر جاوید رحمان کی نماز جنازہ کے ڈی اے سکیم نمبر 1 میں ان کی رہائشگاہ کے لان میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ مولانا مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی جس میں میر شکیل رحمان اور خاندان کے دیگر افراد بھی شریک ہوئے ۔