پاکستان پوسٹ میں ترقی اور تقرروتبادلے کے احکامات
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان پوسٹ میں ترقی، تقرر اور تبادلوںکے احکامات جاری کردئے گئے۔ ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل شمالی پنجاب راولپنڈی کو گریڈ20 میںترقی دے کر پوسٹ ماسٹر جنرل خیبر پختونخواہ پشاور تعینات کردیا گیا جبکہ محمد ارشد کو ہیڈکوارٹرز سے ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل سیالکوٹ ریجن، محمد ظہیر کو ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل اسلام آباد تبدیل کریا گیا وہ ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل مظفرآباد آزادکشمیر کی اضافی ذمہ داریاں بھی سنبھالیں گے۔ اس پوسٹ پر تعینات احسان اللہ کو ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر ایف ایس لگادیا گیا ہے۔