سعودی عرب میں 300 پاکستانی عمرہ زائرین پھنس گئے
جدہ (امیر محمد خان سے) سعودی عرب میں تاحال300 پاکستانی عمرہ زائرین واپس پاکستان جانے کے انتظار میں ہیں واضح رہے کرونا وائرس کی بناء فضائی پابندیوںکی بناء ابتدائی دنوں میں سعودی عرب مین تقریباً 20000 عمرہ زائرین مکہ، مدینہ اور جدہ میں موجود تھے جنہیں سعودی حکام کی خصوصی اجازت سے سفارت خانہ پاکستان اور قونصلیٹ جدہ نے پی آئی اے اور سعودی ائرلائنز کے ذریعے پاکستان روانہ کردیا تھا مگر تاحال300 سے زائد پاکستانی تاحال جدہ، مکہ میں مختلف ہوٹلز میں رہائش پذیر ہیں۔ قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے نوائے وقت کو بتایا کہ انکی دیکھ بھال، کھانا، ادویات کی ذمہ قونصلیٹ نے پاکستان کے مخیر حضرات کے تعاون سے ذمہ لیا ہوا ہے۔ قونصل جنرل نے بتایا کہ رہ جانے والے زائرین خلیجی ائرلائنز کے ذریعے عمر ہ پر آئے تھے، اب ان ائرلائنز کی ٖفضائی پابندیوں کی وجہ سے سعودی عرب میں نہیں آ رہی۔ نوائے وقت نے یہاں رکے ہوئے پاکستانی عمرہ زائرین سے بات کی۔ انہوں نے دیگر شکایات کے علاوہ شدید الفاظ میں مذمت کی کہ پاکستان کی اپنی ائیرلائن موجود ہے وہ اسوقت کاروباری منافع کو پس پشت ڈالکر سعودی حکام سے اجاز ت لیکر ایک جہاز مزید کیوںیہاں نہیں بھیج سکتے کہ ہم اپنے گھروں کو جائیںجہان ہمارے اہل خانہ ہمارا بے چینی اور پریشانی سے انتظار کررہے ہیں، واضح رہے پی آئی اے پاکستان سے کینڈا ، برطانیہ کی پروازیں چلا رہا ہے جہاں وہ پاکستان میںرکے ہوئے ہوئے افراد کو متعلقہ جگہوںتک لے جائے گا۔ پاکستانی زائرین نے وزیر اعظم پاکستان سے نوائے وقت کے توسط سے درخواست کی ہے کہ وہ بھی پاکستانی ہیں عمرہ کی ادائیگی کے بعد گزشتہ ایک ماہ صدقے میں ملنے والے کھانے اور ادویات پر گزارا کررہا ہے۔