رجسٹرار پی ایم ڈی سی کی تعیناتی قواعدو ضوابط کیخلاف،اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد(وقائع نگار)وزارت صحت کی طرف سے رجسٹرار پی ایم ڈی سی بحالی کا فیصلہ واپس لینے اور رجسٹرارکی تعیناتی کوقواعدوضوابط کیخلاف قرار دیتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے ذریعے دائرانٹراکورٹ اپیل میں کہاگیا کہ رجسٹرار پی ایم ڈی سی کی تعیناتی ہی غیر قانونی ہے، حفیظ الدین کی تعیناتی جس آرڈیننس کے تحت ہوئی ، وہ آرڈیننس ہی ختم ہو گیا تھا، حفیظ الدین کی تعیناتی آرڈیننس دو ، 2019 کے تحت عمل میں لائی گئی تھی،سینیٹ نے 29 اگست 2019 کو قرارداد میں اس آرڈیننس کو نامنظور کر دیا،سینیٹ کی قرارداد کے بعد حفیظ الدین کی تعیناتی خود بخود کالعدم ہو گئی تھی،استدعاہے کہ 30 مارچ کے فیصلہ پر نظرثانی کی جائے۔