• news

عمران خان کے خطاب میں فضول باتوں کے سوا کچھ نہیں تھا:غلام دستگیر خان

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے حکومت عملی اقدامات نہ کرسکی عمران خان کا قوم سے خطاب مایوسی اور فضول باتوں کے سوا کچھ نہیں تھا نااہل و نالائق حکمران قومی یکجہتی قائم کرنے کی بجائے عوام پر اپنے فیصلے مسلط کررہے لاک ڈاؤن اور مشکل حالات میں عوام کی مشکلات کا ازالہ کرنا موجودہ حکمرانوں کے بس کی بات نہیںقائد عوام میاں نوازشریف کی خصوصی ہدایات پر میاں شہباز شریف کی زیر نگرانی مسلم لیگ ن عوام کی بھرپور مدد کیلئے کوشاں ہے مسلم لیگ ن مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیگی عمران خان ٹائیگر فورس سمیت دیگر فضول اقدامات کی بجائے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف پہنچانے کیلئے بلدیاتی نظام بحال کردیں۔

ای پیپر-دی نیشن