• news

کرونا وائرس سے بچائوکیلئے ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہے :نوید شہزاد

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر حافظ آبادنوید شہزاد مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچائو اور اسکی روک تھام کے سلسلہ میں نماز جمعہ سمیت ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہے صرف امام مسجد ،خطیب سمیت تین سے پانچ افراد ہی مسجد میں نماز جمعہ ادا کر سکیں گے ،علماء کرام موجودہ صورتحال کے پیش نظر عوام کو کورونا وائرس سے بچائو کے حوالہ سے احتیاطی اقدامات اختیار کرنے کا پیغام دیںانہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حافظ آباد میں بھی کورونا وائرس سے بچائو اور اسکی روک تھام کیلئے بھر پور حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں جن دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے انکے دیہات میں لاک ڈائون کو مزید سخت کیا گیا ہے انکے اہلخانہ کو قرنطینہ سنٹرز میں رکھا گیا ہے ضرورت مند افراد کو روشن اور دیگر اشیائے ضروریہ بھی فراہم کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن