شہریوں کو کرونا وائرس کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا:ڈی آئی جی آپریشنز
لاہور(نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور رائے بابر سعید کی زیر صدارت ڈویژنل ایس پیز کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کورونا وائرس کے تناظر میں جزوی لاک ڈاؤن اور دفعہ 144کی پابندی یقینی بنانے کے لئے تمام ڈویڑنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز محمد نویداور ایس پی سکیورٹی بلال ظفر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام ایس پیز کو خودناکوں کا دورہ کرنے اور شہریوں کو گھروں تک محدود ومحفوظ رکھنے کے لئے انسدادی اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید نے کہا کہ بے مقصد باہر گھومنے پھرنے والے شہریوں کو کورونا وائرس کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز مخصوص اوقات میں خود ناکوں پرموجودرہیں ۔