ٹائون شپ: محمد سرفراز خان کی جانب سے 2 ہزار فیس ماسک اور راشن کی تقسیم
لاہور (پ ر) ٹائون شپ کے سماجی و تاجر رہنما سابق جنرل کونسلر محمد سرفراز خان کی جانب سے کرونا جیسی موذی وباء سے بچاؤ کیلئے نمازی حضرات مزدوروں اور عوام کے گھروں میں جاکر دو ہزار فیس ماسک اور راشن تقسیم کیا گیا محمد سرفراز خان کا کہنا تھا کہ کرونا کی و باء ہماری شامت اعمال ہے ہمیں رب کعبہ سے معافی طلب کرنا ہوگی اور استغفار کا ورد جاری کرنا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں غریب مفلس اور مفلوک الحال لوگوں کے گھروں میں جاکر انہیں مالی امداد دینا ہوگی۔