سیلون اور ڈرائی کلینرز کی دکانیں بھی کھولنے کی اجازت دی جائے: ناظم شوکت
لاہور (پ ر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے گزشتہ 12 دنوں سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں سیلون اور ڈرائی کلینرز کی دکانوں کی بندش سے شہریوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر دکانداروں کی طرح انہیں بھی صبح 8 تا 5 بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے ۔ دھوبی کی دکانوں پر تالا ہونے کے باعث سرکاری ملازم ان دھلے کپڑے استعمال کرنے پر مجبور ہیں کرونا سے بچاؤ کیلئے صفائی لازم ہے۔