تبلیغی جماعت کی کردارکشی کرنیوالے قومی وحدت کو سبوتاژ کررہے ہیں:عزیزالرحمن
لاہورخصوصی نامہ نگار)تبلیغی جماعت کے وابستگان کے ساتھ امتیازی سلوک ناقابل برداشت ہے حکومت بیوروکریسی پولیس اور میڈیا کو واضح ہدایات جاری کریں جماعت کی کردار کشی کرنے والے عناصر مشکل کی اس گھڑی میں قومی وحدت کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں تبلیغی جماعت کی آڑ میں اسلام دشمنی کے اظہار کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہارعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ،مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔