ایف بی آر 30 اپریل تک اپنے سٹور کو پوائنٹ آف سیلز سے مربوط نہ کرنے والے ریٹیلرز کیخلاف کارروائی کریگا
لاہور(کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے پوائنٹ آف سیلز سسٹم سے مربوط کی تاریخ میں 30اپریل تک توسیع کر دی۔ ایف بی آر نے تمام بڑے ریٹیل سٹورز کی سیلز مانیٹر کرنے کیلئے"پی او ایس"کا نظام متعارف کروایا تھا۔20اپریل تک متعلقہ ٹیکس دفاتر میں تحریری رضامندی جمع کرانے والے ریٹیل سٹور مالکان توسیع سے استفادہ کرنے کے اہل ہونگے۔ ایف بی آر 30اپریل تک اپنے سٹورز کو "پوائنٹ آف سیلز" سے مربوط نہ کرنے والے ریٹیلرز کے خلاف کارروائی کرے گا۔