• news

وزارت اطلاعات نے اشتہاری بلوں کی ادائیگی کیلئے طریق کار کی منظوری دیدی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت اطلاعات ونشریات حکومت پاکستان نے اشتہارات بلوں کی ادائیگی کے سلسلے میں ایک طریق کار کی منظوری دی ہے جس کے تحت ڈسپلے ایڈورٹائزمنٹ کی صورت میں بلوں کا 85 فیصد براہ راست اخبارات/ پبلی کیشنز/ ٹی وی چینلز/ ریڈیو کو ادا کیا جائیگا جبکہ بقایا 15 فیصد متعلقہ اشتہاری ایجنسیوں کو ایڈورٹائزنگ ایجنسی کمشن کے طور پر ادا کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ کلاسیفائیڈ اشتہارات کے سلسلے میں اشتہارات کے بلوں کی 100 فیصد ادائیگی اخبارات اور پبلی کیشنز کو کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن