• news

چین کیساتھ دو طرفہ تعاون کی مفاہمتی یادداشت کے مسودے کی منظوری

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن چین کے ساتھ انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کے میدان میں دوطرفہ تعاون کے حوالہ سے اقدام پر کام کر رہی ہے۔ اس حوالہ سے وفاقی سیکرٹری وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شعیب احمد صدیقی نے وزارت آئی ٹی کی طرف سے مفاہمت کی یادداشت کے مسودہ کی منظوری دیدی ہے۔ مفاہمت کی یادداشت آئی سی ٹی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، ایپلیکیشن انوویشن، ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ، سائبر سکیورٹی، ریڈیو سپیکٹرم ریگولیشن اور ٹیکنالوجی بزنس فورم پر مشتمل ہے۔ آئی سی ٹی کے میدان میں یہ دوطرفہ تعاون ڈیجیٹل سپیس بڑھانے میں مددگار ہو گا جس سے لوگوں خصوصاً نوجوانوں کو بہت فائدہ ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن