• news

ایرانی ہیکروں کی ڈبلیو ایچ او ملازمین کی ای میل ہیک کرنے کاالزام

لندن/تہران(این این آئی) ایرانی حکومت کے لیے کام کرنے والے ہیکروں نے کرونا وائرس کے بحران کے دوران عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے ملازمین کے ذاتی ای میل اکاؤنٹس کو ہیک کرنے کی کوشش کی تھی۔یہ واضح نہیں کہ واقعی کسی اکاؤنٹ کو ہیک کیا گیا تھا یا نہیں لیکن ان حملوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی ادارہ صحت اور وائرس پر قابو پانے کے لیے سرگرم بین الاقوامی ادارے ہیکروں کے سائبر حملوں کا شکار ہیں۔کرونا کے آغاز کے بعد عالمی ادارہ صحت اور اس کی شراکت دار تنظیموں پر سائبر حملے دوگنے ہو چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن