رملہ:اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون، 250 فلسطینی گرفتار
رملہ(صباح نیوز)فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے مارچ میں گھر گھر تلاشی کے دوران 54 بچوں اور 6 خواتین سمیت مزید 250 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیران اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ میں گزشتہ ماہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی گرفتاریوں کے اعدادو شمار جمع کیے گئے ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پوری دنیا اور اسرائیل میں کورونا کی وبا کے باوجود فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون جاری رہا۔گذشتہ ماہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے 8 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ ان میں تین کاروباری شخصیات شامل ہیں۔