جی 20 کے وزرائے تجارت کا آن لائن اجلاس
ریاض (اے پی پی) جی 20 میں شامل ممالک کے وزرائے تجارت و سرمایہ کاری کاہنگامی وڈیو اجلاس منعقد ہوا۔ سعودی وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی نے صدارت کی۔ جی 20 کے وزرائے تجارت نے سربراہ اجلاس کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے عالمی تجارت اور سرمایہ کاری پر ’کورونا وائرس‘ کی وبا کے اثرات کا ایک بار پھر جائزہ لیا گیا-وزرائے تجارت نے دنیا بھرکو درپیش بحران پر روشنی ڈالی- انہوں نے توجہ دلائی کہ دنیا اس وقت جس کساد بازاری کا شکار ہے اس کی نظیر 2008 کے بعد سے نہیں ملتی۔