• news

کشمیر میں ہندو آباد کاری قابل مذمت‘ معاملہ اٹھائیں گے: مجید ترمبو‘ نذیر شال

برسلز (نمائندہ خصوصی) بین الاقوامی تنظیم آرگنائزیشن آف کشمیر کولیشن کے مستقل نمائندگان برسٹر مجید ترمبو اور پروفیسر نذیر شال نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظالمانہ قوانین کی شدید مذمت کرتے کہا ہے کہ جب دنیا کرونا جیسی خطرناک بیماری کا مقابلہ کر رہی ہے تو بھارتی حکومت اپنے خطرناک اور مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے کھیل کھیل رہی ہے۔ہندوؤں کو آسان شرائط پر نوکریاں اور کالونیاں آباد کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ متنازعہ قوانین کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن