تیل کی پیداوار میں کمی‘ سعودی عرب نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
واشنگٹن /ماسکو /ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے غیرمتوقع طور پر تیل برآمد کرنے والے ممالک کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل کی عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں استحکام کے لیے پیداوار میں ایک سے ڈیڑھ کروڑ بیرل تک یومیہ کٹوتی پر زور دیا ہے۔ادھرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔انھوں نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے بات چیت کی ہے۔ مجھے امید ہے وہ تیل کی پیداوار میں ایک کروڑ بیرل کی کمی پرآمادہ ہوجائیں گے۔