جمائما کا پاکستانیوں کیلئے محبت بھرا سلام
لندن (نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں تمام پاکستانیوں کیلئے کرونا جیسے وبائی مرض سے لڑنے کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے محبت اور سلام بھیجا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائما کا اپنے ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ میں یہی سوچ رہی ہوں کہ لاک ڈائون کے دنوں میں میرے پاکستان میں رہنے والے دوست کیا کر رہے ہونگے۔ انہوں نے پاکستانیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر برطانیہ کے موجودہ حالات یہاں کے لوگوں کیلئے کافی سخت ہیں تو پاکستان میں تو حالات اور بھی سنگین ہونگے۔ اپنے پیغام کے آخر میں برطانیہ میں موجود جمائما نے تمام پاکستانیوں کیلئے سلام بھیجا اور محبت کا اظہار بھی کیا۔