عالمی بینک کا منگولیا میں انسداد کرونا سرگرمیوں میں معاونت کیلئے 26.9 ملین ڈالر کا پیکج منظور
الان باتر (اے پی پی) عالمی بینک نے منگولیا میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی سرگرمیوں میں معاونت کے لیے 26.9 ملین ڈالر کے پیکج کی منظوری دے دی۔ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر آندرے مخنیف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 26.9 ملین ڈالر کی یہ رقم ملک میں انسداد کورونا سرگرمیوں پر خرچ کی جاسکے گی، اس سے میڈیکل آلات اور دیگر ضروری اشیاء کی خریداری کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی میڈیکل سٹاف کی تربیت بھی کی جائے گی۔