• news

امریکی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص

نیویارک( آن لائن ) امریکی ٹی وی چینل کی خاتون اینکر میں کورونا کی تشخیص ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی نیوز چینل سی این این کی خاتون اینکر بروک بالڈوین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے تاہم ان کی حالت تشویشناک نہیں۔بروک بالڈوین نے سوشل میڈیا اکائونٹ کے ذریعے لوگوں کو بتایا کہ ان کو کورونا وائرس کی علامات سردی، جسم میں درد اور بخار محسوس ہوا جس کے ایک دن بعد بیماری کی تشخیص ہوگئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہے، سب کچھ بہت اچانک ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن