• news

دیوار چین سمیت بیجنگ کے سیاحتی مقامات عوام کیلئے کھول دیئے گئے

بیجنگ(شِنہوا) نوول کرونا وائرس کی روک تھام اور انسداد کیلئے بند کیے گئے بیجنگ کے سیاحتی مقامات بشمول عظیم دیوار چین کے وزیر مقامات کا جویونگ گوان سیکشن اور منگ کے مقبرے ہفتے کے روز عوام کیلئے دوبارہ کھل گئے۔ یہ بات مقامی حکام نے بتائی۔ سیاحوں کو ٹکٹ کے حصول کے لئے آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے بکنگ اور داخلہ کے وقت درجہ حرارت چیک کرانا پڑے گا۔ یہ سیاحتی مقامات ہر روز صبح 9 سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن