• news

امریکی سعودی عرب میں رہیں، سفیرجان ابھی زید کا مشورہ

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب میں متعین امریکی سفیر جان ابی زید نے سعودی عرب میں مقیم امریکی شہریوں کے نام پیغام جاری کیا ہے۔ سفیر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’امریکی شہری مملکت میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی سہولتوں سے فائدہ اٹھائیں۔ امریکی سفیر نے مزید کہا کہ ’جو امریکی سعودی عرب میں مقیم ہیں وہ اپنے اہل وعیال، سعودی عرب اور امریکہ کے لیے اہم خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ’میرا مشورہ ہے کہ موجودہ حالات میں وہ سعودی عرب میں قیام کریں۔

ای پیپر-دی نیشن