خام تیل کی پیداوار میں کمی کیلئے امریکہ اور سعودی عرب کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں: روس
ماسکو( آن لائن )روس نے خام تیل کی پیداوار میں کمی کے لئے سعودی عرب اور امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہروس خام تیل کی پیداوار میں کم کرنے کے حوالے سے سعودی عرب اور امریکہ کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔