• news

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی صدارت میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام اجلاس

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ر)سہیل اشرف کی زیر صدارت احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی رجسٹریشن،اہلیت اورطریقہ کار بارے اہم اجلاس، اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے عوامی نمائندوں سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کی شرکت ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (احساس کفالت پروگرام)بارے بی آئی ایس پی کے ضلعی حکام کی شرکاء کو پروگرام بارے تفصیلی بریفنگ اجلاس میں عوامی نمائندے (مشیر وزیراعلیٰ پنجاب محمد احمد چٹھہ،ایم پی اے شاہین رضا،چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید، چیئرمین جی ڈی اے علی اشرف مغل و دیگر شریک تھے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی نے بتایا کہ 86ہزار سے زائد خاندانوں (ضرورت مند افراد) کو حکومت پاکستان کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 12ہزار روپے دیے جائیں گے جو نادرا اور بینکوں کے ذریعے بذریعہ کیش کاؤنٹر تصدیق کے بعد اپلائی کرنے والے افراد کو موقع پر دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن