قصور: لاک ڈاون نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں
قصور(نمائندہ نوائے وقت) کرونا کے وائرس کے باعث صرف 12دونوں کے حکومتی لاک ڈاون نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں ،قصور اور گردونواح میں روز بروز بڑھتی ہوئی مصنوعی مہنگائی سے عوام بل بلا اٹھے جبکہ ضلعی انتظامیہ تاجروں اور ڈخیرہ اندوز کے ہاتھوں بے بس نظر آنے لگی ۔سماجی و فلاحی تنظیموں کی جانب سے شدید مذمت ۔کرونا وائرس جیسی موذی وبا کی وجہ سے ایک طرف تو لاک ڈاون کی وجہ سے شہر میں بے روزگاری کا جن گھر گھر پہنچ چکا ہے جس سے عوام میں سخت مایوسی ہے تو دوسری طرف تمام تر حکومتی اقدامات کے باوجو د تاجروں اور ذخیرہ اندوزوں نے سرکاری نرخ کو بلائے تاک رکھتے ہوئے اپنے مبینہ طمہ نفسانی کی خاطر اشیاء ضروریہ کے نرخ بڑھا دیئے ہیں جس سے غریب عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنا شروع ہوگئے ہیں۔ خود ساختہ مہنگائی سے ستائے غریب اور سفید پوش لوگ کھانہ کھانے کی بجائے مخیرحضرات،حکومتی اقدامات کی طرف دیکھنے پر مجبور ہیں ۔